امریکی میڈیا کے مطابق امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ گروپ ایسی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہیں۔ تاہم، اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں، لیکن یہ آخری موقع ہو سکتا ہے جس سے جنگ میں شدت کو روکا جا سکے۔
دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا، ایران
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات دو مراحل میں کیے جا رہے ہیں: پہلا مرحلہ ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی پر مبنی ہوگا، جس دوران جنگ کے مستقل خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، جبکہ دوسرا مرحلہ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر مشتمل ہوگا۔ اگر مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔