کولمبیا: کولمبیا میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ وینزویلا کی مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ ائیر ٹریفک کنٹرول کے حکام نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رابطہ منقطع ہو گیا، اور کچھ دیر بعد طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ قرضوں کے خطرناک حد تک بڑھنے کی رپورٹ جاری
حادثے میں ایک کولمبیا کانگریس کا نمائندہ بھی سوار تھا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 13 مسافر اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے۔ حکام نے خراب موسم کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔