بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش ایک سنگین سکیورٹی خطرے میں بدل گئی، جہاں بھارت کی معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیرے کے زیورات سمیت نقدی چوری کرلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات ضلع کنیاکماری کے علاقے ناگرکوئل کے وی آئی پی گارڈن میں پیش آئی، جہاں معروف یوٹیوبر مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ ونود کمار پیشے کے اعتبار سے الائچی کے تاجر ہیں۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت سے گاڑیوں اور کنٹینرز کا معاوضہ دینے کا مطالبہ
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ واردات میں ملزمان نے متاثرہ خاتون کی اپنی ویڈیوز اور آن لائن سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کی۔ چوروں نے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا پر ’میں کہاں رہتی ہوں‘ جیسے سوالات کے جوابات سے ان کی رہائش گاہ کی لوکیشن حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ جوڑا جیولری اور کیش کے ہمراہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں۔ اس دوران نامعلوم چوروں نے گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا اور گھر سے 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔