*مریم نواز کا وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں چوتھی بار خطاب پر خراج تحسین*
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی پر خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں شاندار اور زوردار انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، پاک بھارت آبی تنازع پر مدلل مقدمہ پیش کیا اور فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران تنازع کے پرامن حل پر زور دیا، حرمین شریفین کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر امت مسلمہ کی ترجمانی کی، اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جانی و مالی قربانیوں سمیت اسلاموفوبیا اور مذہبی منافرت کے مسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔