Gas Leakage Web ad 1

قید کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہاتھوں سے خوبصورت کڑھائی کر ڈالی، فن نے سب کو حیران کردیا

0

*ڈاکٹر یاسمین راشد کا نیا فن، قید میں تکیوں پر کشیدہ کاری*

Gas Leakage Web ad 2

لاہور: پنجاب کی سابق وزیر صحت اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قید کے دوران تکیوں اور صوفہ کشنز پر ہاتھ سے کشیدہ کاری کی ہے، جسے انہوں نے خود "Beyond The Bars” کا نام دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 21 ستمبر کو ان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ان کے فن کی تصاویر سامنے آئیں جس نے سب کو حیران کر دیا۔

کڑھائی میں ہاتھی، گھوڑے، اُلو، بلیاں، پرندے، تتلیاں، پھول، گلدستے اور پہاڑوں کے دلکش ڈیزائن بنائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی ہر تخلیق کو الگ عنوان دیا اور لکھا کہ یہ تخلیق کسی اسٹوڈیو میں نہیں بلکہ پسِ زنداں کی گئی ہے، ہر ٹانکا صبر کی علامت اور ہر رنگ امید کی کرن ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی خوبصورتی نمودار ہو کر رہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دوران قید ایک کتاب بھی تحریر کی ہے جو جلد منظر عام پر آئے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.