Gas Leakage Web ad 1

انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے غزہ پر کیوں خاموش ہیں:اقوام متحدہ

0

جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارے ‘اوچا’ کی قائم مقام سربراہ نے انسانی حقوق اور انسانی اقداری کے دعویدار ممالک اور اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انسانیت کہاں چلی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر آزادی ، انسانی احترام، برابری ، انسانی جان، توقیر اور انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے کہاں کھو گئے؟

جوائس مسویا نے کہا کہ غزہ کے شہری بھوکے اور پیاسے ہیں، بیمار اور لاچار ہیں لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم اس وقت وہاں 24 گھنٹوں سے زیادہ کی خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا منصوبہ بنانے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ نے  کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے گھر بمباری میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ ان کے پاس سر چھپانے کو بھی جگہ نہیں۔ اسپتال بھی تباہ ہیں۔ کیسے کیسے المیوں سے نبرد آزما ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.