Gas Leakage Web ad 1

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

0

اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’’رانیہ فلک‘‘ رکھا ہے۔ اس اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

سارہ خان کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ننھی بچی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا، جبکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جیسے سمیع خان، شگفتہ اعجاز اور نور ظفر خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی سارہ خان اور فلک شبیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی پہلی بیٹی کا نام الیانا فلک ہے، اور اب رانیہ فلک کی آمد سے ان کے گھر کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.