Gas Leakage Web ad 1

اٹلی: گائے کی زیرِ نگرانی ریسکیو آپریشن، پیرا گلائیڈر کو بچا لیا گیا

0

اٹلی میں فائرفائٹرز نے درخت میں پھنس جانے والے ایک پیرا گلائیڈر کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فائر حکام کے مطابق جمعرات کے روز ایوریہ اور ٹورین سے دو ٹیمیں اس ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ ہوئیں، جب ایک پیرا گلائیڈر ویکو کاناویس کے علاقے میں لینڈنگ کے دوران زمین سے تقریباً 26 فٹ اوپر ایک درخت میں پھنس گیا تھا۔

پاکستان خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا: عطا تارڑ

فائرفائٹرز نے موقع پر پہنچ کر ایک سیڑھی استعمال کی، جسے دونوں طرف سے رسیوں کے ذریعے مضبوط کیا گیا تاکہ محفوظ طریقے سے متاثرہ شخص تک پہنچا جا سکے۔ خوش قسمتی سے پیرا گلائیڈر بغیر کسی چوٹ کے خود سیڑھی کے ذریعے نیچے اترنے میں کامیاب رہا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹرز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گائے بھی صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے اور اس کی گھنٹی پوری کارروائی کے دوران مسلسل بجتی رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.