شوہر سے لڑائی کے بعد بیوی نے گھر کی کھڑکی سے نوٹ لٹادیے، ویڈیو وائرل
چین میں مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد ایک خاتون نے اپنے گھر کی کھڑکی سے تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر پھینک دیے۔
پن بجلی میں اضافے سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی، بجلی کی صورتحال میں بہتری
نوٹ فضا میں بکھرتے ہی نیچے موجود لوگوں نے انہیں جمع کرنے کے لیے دوڑ لگا دی۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے جامع تحقیقات جاری ہیں۔