Gas Leakage Web ad 1

روزانہ تین کپ چائے کس خطرناک بیماری امکانات کم کر سکتی ہے؟

روزانہ تین کپ چائے کس خطرناک بیماری امکانات کم کر سکتی ہے؟

0

نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ روزانہ تین کپ چائے یا کافی پینے والے افراد میں ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریباً 15 سے 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ماہرین کے مطابق ابتدائی احتیاط اور کیفین کا استعمال دماغ کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق امریکا میں 1 لاکھ 31 ہزار افراد کے صحت کے ریکارڈز کے تجزیے پر مبنی ہے۔

کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ او کی تعیناتی کیسے ہوگی؟ پولیس چیف نے تفصیلات بتا دیں

مطالعے میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں کیفین والے گرم مشروبات استعمال کرتے ہیں، اور چار دہائیوں کے دوران ان کی یادداشت اور مجموعی صحت کا موازنہ کیا گیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ روزانہ دو سے تین کپ کیفین والی چائے یا کافی پینے والے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھا جو یہ مشروبات نہیں پیتے تھے۔

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ تین کپ سے زیادہ چائے یا کافی پینے سے کوئی اضافی فائدہ نہیں ہوتا۔ کیفین استعمال کرنے والوں میں دماغی صلاحیتوں میں کمی نسبتاً کم دیکھی گئی اور انہوں نے بعض دماغی ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی بھی دکھائی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.