Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

0

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا۔ آئی پی پی میں جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر 3 سے امان علی، جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی اور جی بی اے 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق نے شمولیت اختیار کی۔

محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

دلپذیر خان کے مطابق ہم چاروں امیدواروں نے گروپ بنا کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے، جبکہ ہم دیگر آزاد اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر امیدواروں کو بھی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیں گے اور گلگت بلتستان اسمبلی میں دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.