سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ملک ریحان اعظم کو شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کونسل کا اعزازی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر کھیلوں کے حلقوں اور شطرنج سے وابستہ شخصیات نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کھیلوں سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ملک ریحان اعظم کی شمولیت سے پاکستان میں شطرنج کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ ان کی قیادت اور کاوشوں سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا اور ملک میں شطرنج کی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
یوزر نیم: واٹس ایپ کا نیا فیچر جس میں نمبر دیے بغیر رابطہ ممکن ہوگا
محی الدین وانی نے ملک ریحان اعظم کو اس اہم تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے باصلاحیت اور متحرک شخصیات کا آگے آنا خوش آئند ہے۔
اسی طرح زیشان شاہ نے بھی ملک ریحان اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع ملیں گے اور شطرنج کے کھیل کو ملک بھر میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔