گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
گلگت بلتستان کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس میں سابق گورنر راجا جلال، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع، سابق وزیر افتح اللہ خان، حاجی شاہ بیگ، شمس اللہ حق، مولانا سلطان رئیس اور سابق وزیر دلشاد بانو شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا استقبال کرتے ہوئے ان پر مفلر پہنایا اور خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہو رہی ہے اور استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کے لیے بھرپور کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سب سے بڑا منشور ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی ہے اور مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں جن کی تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پوری پارٹی گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، پورے پاکستان سے پارٹی کے کارکنان گلگت بلتستان کی الیکشن مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل وفاق کی مدد کے قابل ہیں، سیاحت سے اربوں ڈالر اور ٹول پلازوں سے اربوں روپے کی آمدنی ممکن ہے۔