Gas Leakage Web ad 1

جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے

0

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فیملی ذرائع کے مطابق وہ 3 ہفتے سی ایم ایچ میں زیر علاج رہے۔ انہیں سر اور کمر میں چوٹ آئی تھی۔ دبئی میں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر باجوہ کی طبیعت اب بہتر ہے، کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہدایات اور چیک اپ کے بعد وہ واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

قمر جاوید باجوہ کچھ دن متحدہ عرب امارات میں بیٹے کے پاس قیام کریں گے۔ وہ ساڑھے چار ماہ قبل گھر میں وضو کے دوران گر گئے تھے۔

رواں سال فروری میں آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کی تھی کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو رہائش گاہ پر گرنے کے باعث چوٹ آئی ہے اور وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔ اس سے قبل ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے بھی خاندانی ذرائع کے حوالے سے ان کے زخمی ہونے کی رپورٹ دی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.