Gas Leakage Web ad 1

کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نیم ہنر مند مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 41,280 روپے، ہنر مندوں کے لیے 48,910 روپے اور اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کے لیے کم از کم اجرت 50,868 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔

سیکریٹری کم از کم اجرت بورڈ رفیق قریشی کے مطابق یہ اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے، اور اس پر یکم جولائی 2025 سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اس فیصلے پر اعتراض یا تجاویز ہوں تو وہ 14 دن کے اندر اجرت بورڈ سندھ کو ارسال کر سکتا ہے۔

رفیق قریشی نے مزید بتایا کہ نئے ریٹ کے مطابق یومیہ اجرت کی بنیاد 192 روپے فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، اور یہ پالیسی تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہو گی۔

دوسری جانب وزیر محنت شاہد تھہیم نے اس اقدام کو مزدور دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بھی مردوں کے برابر اجرت دی جائے گی، اور کم از کم اجرت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت محنت کشوں کو تحفظ، وقار اور بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.