بلدیاتی نظام کسی بھی ملک کی جمہوریت کا بنیاد ہوتے ہے اور اس کا سب سے اہم اور نچلی سطح کا یونٹ ویلج کونسل (Village Council) ہے۔ یہ ادارہ عوام کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے مسائل کے فوری حل، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ایک مؤثر ویلج کونسل نہ صرف مقامی مسائل حل کرتی ہے بلکہ عوامی شعور، شفافیت اور جوابدہی کو بھی فروغ دیتی ہے۔ اس لیے ویلج کونسل کی بنیادی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ویلج کونسل دراصل عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ادارہ مقامی سطح پر فیصلہ سازی، وسائل کی تقسیم اور عوامی مسائل کے حل میں براہ راست شریک ہوتا ہے۔عوامی نمائندگی کا سب سے اہم گراس روٹ لیول کا ادارہ ہے جہاں فوری مسائل کا فوری حل مقامی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ویلج کونسل تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہےسرکاری سکولوں کی نگرانی اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانا ممکن ہے ۔سکول چھوڑنے والے بچوں کی نشاندہی
والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطہ کا کردار بآسانی ممکن ہے تعلیمی سہولیات کی بہتری ترقی یافتہ ممالک جیسے Finland میں مقامی حکومتیں تعلیم کے نظام کی براہ راست ذمہ دار ہوتی ہیں، جہاں میونسپلٹی (بلدیہ) تعلیم، نصاب کے نفاذ اور اداروں کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ کیونکہ یہ ویلج سطح پر مؤثر ترین ادارہ ہوتا ہے ۔ صحت کے شعبے میں ویلج کونسل اہم کردار ادا کرتی ہے بنیادی صحت مراکز (Basic Health Units) کی نگرانی ،حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی نگرانی ،ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی سمیت تمام معاملات میں اس نچلی سطح ادارے کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔کیونکہ گراس روٹ لیول پر حل ممکن ہوتا ہے بیماریوں کی بروقت نشاندہی
مثال کے طور پر Norway میں بلدیاتی ادارے بنیادی صحت خدمات، بزرگوں کی دیکھ بھال اور فلاحی خدمات کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اس نظام کو خیبرپختونخوا میں کامیابی سے آزمایا گیا ۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز ٹو کے ویلج/نیبر ہوڈ کونسل کا کردار مثالی رہا ۔ اور سب سے ٹاپ پر رہا ۔ تاہم دوسرے دور میں فنڈز کی فراہمی میں سست روی کی وجہ سے مشکلات بھی پیش آئی ۔پاکستان جیسے زرعی ملک میں ویلج کونسل کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے کسانوں کی رہنمائی اور زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی ،پانی کی منصفانہ تقسیم ،زرعی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے،مقامی منڈیوں کی ترقی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔ جہاں زمین داروں اور کسانوں کو تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے پولیس اور امن و امان کی نگرانی میں ویلج کونسل اہم معاونت فراہم کرتی ہے
مقامی تنازعات کا حل (جرگہ یا ثالثی)پولیس کے ساتھ رابطہ جرائم کی روک تھام میں کمیونٹی کا کردار اہم ہے ۔ ویلج کونسل کے سطح پر DRC قائم کرکے تھانہ/کچہری سے پہلے مسائل کا حل ممکن ہے ۔ پولیس کی معاونت ممکن ہے ۔اگرچہ Norway میں پولیس مرکزی حکومت کے تحت ہوتی ہے، لیکن مقامی حکومتیں کمیونٹی سطح پر امن و امان کے ماحول کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں افہام و تفہیم کونسل (Dispute Resolution)
ویلج کونسل کے اندر افہام و تفہیم کا نظام بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔چھوٹے تنازعات کا فوری حل
عدالتوں پر بوجھ میں کمی سماجی ہم آہنگی کو فروغ دی جاسکتی ہے ویلج کونسل مقامی ترقی کا مرکز ہوتی ہےسڑکوں، پانی اور نکاسی آب کے منصوبے
سکول اور ہسپتال کی تعمیر مقامی وسائل کا بہتر استعمال ترقی یافتہ ممالک میں مقامی حکومتیں ترقیاتی منصوبوں میں بڑا حصہ ڈالتی ہیں، جیسے Finland میں مقامی حکومتیں عوامی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ سنبھالتی ہیں فن لینڈ میں مقامی نظام حکومت مکمل خود مختاری اور ٹیکس وصولی کا اختیار، تعلیم، صحت، سماجی خدمات کی فراہمی عوامی نمائندوں پر مبنی مضبوط نظام ہے جبکہ ناروے میں
میونسپلٹی بنیادی یونٹ تعلیم، صحت، سوشل سروسز اور انفراسٹرکچر کی ذمہ داری
منتخب کونسل کے ذریعے حکمرانی کی جاتی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ناروے اور فن لینڈ کے بنیادی نظام حکومت سے بہت متاثر تھے ۔ راقم تحریک انصاف کے بنیادی جمہوریت کے منشور اور پروگرام بنانے والوں میں شامل رہے ۔ عمران خان کی خواہش رہی کہ 70 فیصد ترقیاتی منصوبے ویلج کونسل کے ذریعے سے ممکن ہو جس طرح ناروے اور فن لینڈ میں نظام ہے.
ایک کامیاب ویلج کونسل کے لیے ضروری عناصر میں شفافیت ،
احتساب عوامی شمولیت ،مالی خود مختاری اور تعلیم یافتہ قیادت وقت کی ضرورت ہے ۔مقامی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے ۔ویلج کونسل بلدیاتی نظام کی بنیاد ہے۔ اگر اسے بااختیار، شفاف اور فعال بنایا جائے تو یہ نہ صرف تعلیم، صحت اور زراعت جیسے شعبوں میں انقلاب لا سکتی ہے بلکہ مجموعی طور پر ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ فن لینڈ اور ناروے جیسے ممالک کی مثالیں ثابت کرتی ہیں کہ مضبوط مقامی حکومتیں ہی ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کی ضمانت ہوتی ہیں۔