Gas Leakage Web ad 1
Browsing Category

موسم

اگلے چند گھنٹے میں شدید بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

**لاہور:** محکمہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ **تفصیلات:** پنجاب میں مون سون کی تیز بارشوں نے تباہی مچادی ہے، طوفانی بارشوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔…

بارش: لیسکوکے95سےزائدفیڈرزٹرپ کر گئے،مختلف علاقوں میں بجلی بند

(نیوز ڈیسک)شہر میں ہونے والی شدید بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ بارش کے نتیجے میں کئی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جل گئے، جس کے باعث لیسکو کے 95 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔…

پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث 45 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث صوبے بھر میں 45 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ممکنہ جانی نقصان سے بچانا ہے، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ نوٹیفیکیشن…

چکوال میں 470 ملی میٹر بارش، تین ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے، کئی افراد جانبحق اور زخمی

چکوال: پنجاب کے ضلع چکوال میں شدید طوفانی بارش اور ڈیموں کے بند ٹوٹنے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 470 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔ طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی نشیبی…

بارشوں کے باعث اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تشویش، خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حالیہ بارشوں کے دوران چھتوں اور دیواروں کے گرنے، اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے خستہ حال عمارتوں سے انخلا…

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، آئندہ 3دن موسم کیسا رہے گا؟جانئے

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں آسمان پر بادلوں کا راج ہے اور کئی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا…

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی شہروں میں موسلا دھار بارش

مون سون بارشوں کا سپیل، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے جل تھل کردی۔ صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک میں بارش ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی چھٹی ہوگئی، کئی علاقوں میں…

ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا`

ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلادھار مون سون بارشوں نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بارش کے پانی سے زیر آب آ گئے ہیں، جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی…

محکمہ موسمیات نے 11 جولائی سے 17 جولائی تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مون سون کی نئی لہر 11 جولائی سے داخل ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ محکمے کے…

ملک بھر میں موسلا دھار بارش سے نظامِ زندگی درہم برہم،نشیبی علاقے زیرِ آب

لاہور: شہرِ لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی جاری کر دی ہے۔…

بارشوں سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بادل مزید برسیں گے،نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

شہر میں رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو شدید حبس اور گرمی سے وقتی ریلیف ملا ہے جبکہ موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن،…

آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور : آئندہ دو دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ…