Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شہباز شریف نے کہا کہ عظیم رہبر کی بصیرت افروز قیادت اور باشعور سیاسی حکمت عملی کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قائداعظم نے تاریخ کا دھارا موڑ کر برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد مملکت کی راہ ہموار کی اور مذہبی، تہذیبی اور نظریاتی شناخت کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کا عزم و حوصلہ دیا۔
7 ارب ڈالر توسیعی فنڈز کا معاملہ: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے کا امکان
وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے نوزائیدہ مملکت کو درپیش کٹھن انتظامی اور مالیاتی مسائل کو مدبرانہ انداز میں سنبھالا۔ انہوں نے لاکھوں افراد کی نقل مکانی اور نظام حکومت چلانے سمیت تمام چیلنجز کا سامنا کیا۔ پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود پوری قوم کی مشترکہ و اجتماعی کاوشوں سے ممکن ہے۔ آج کا دن متقاضی ہے کہ ہم بحیثیت قوم قائداعظم کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد کے اصولوں، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے غیرمتزلزل وابستگی تابناک مستقبل کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج ساری قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بلندی درجات کے لیے دعاگو ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.