اسلام آباد: ایک طرف آئی پی پیز سے جان چھڑانے کے دعوے کیے جارہے ہیں، تو دوسری جانب 30 اور 40 سال کے نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کون کون سی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کب تک مؤثر ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کا دعویٰ
موجودہ حکومت کی جانب سے بھی چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نے 2025 میں چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے۔
موجودہ حکومت نے جامشورو کول نامی پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو 30 سالہ مدت کا معاہدہ کیا۔


