Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل

پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل

0

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور نگرانی کی جدید ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے بھی دیکھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح بھی کیا گیا، ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان کیا گیا اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.