Gas Leakage Web ad 1

پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر جج برہم، امیگریشن حکام کو آخری مہلت

0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر آج عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو کل سے توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کردی جائے گی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر کل پیش کیا جائے۔
علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ احمد رضا سرور، ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کو فوری طور پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

دورانِ سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ نظرثانی کمیٹی کے پاس زیرِ غور ہے۔ اس پر جسٹس اعظم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ کیا طریقہ ہے؟ کیا عدالتی حکم میں یہ لکھ دیا جائے کہ معاملہ کمیٹی کے پاس ہے؟

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک مروجہ طریقۂ کار ہے، جس کے تحت معاملے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم جاری ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے کون سا طریقۂ کار اختیار کیا جاتا ہے؟ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر توہینِ عدالت کی درخواست آئی تو پھر اس کے نتائج دیکھ لیجیے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈی جی کو طلب کیا جائے، اس طرح معاملہ نہیں چلے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.