Gas Leakage Web ad 1

گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

0

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک کے درمیان نوشہرہ میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت کے ذریعے صوبے کو آگے لے جانے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔
سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے: شاداب خان
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کی ترقی یقینی بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے راستے تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ مل کر ایک پیج پر کام کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جائے گا اور وفاق کے ساتھ ایک پیج پر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مؤقف کو دلیل کے ساتھ پیش کریں گے۔ ان کے مطابق، وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبے کا حصہ جب چاہیں جاری کردیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.