Gas Leakage Web ad 1

سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے: شاداب خان

0

میچ ونر شاداب خان نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں ہوسکا تھا کہ گیند بلے کا کنارہ لے کر گئی ہے، تاہم حارث رؤف نے اصرار کیا کہ اس موقع پر ری ویو لیا جانا چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

شاداب خان نے میچ کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حارث رؤف کے اصرار پر ری ویو لیا گیا، کیونکہ اس وقت وہ کافی مایوسی کا شکار تھے۔
ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے۔

دوسری جانب حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدا ہی سے یقین تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔ ان کے مطابق، میچ کے آخری لمحات میں شاداب خان سے یہی بات ہوئی تھی کہ وہ میچ خود ختم کریں گے۔

حارث رؤف نے کہا کہ شاداب خان نے جس انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ ورلڈ کلاس تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کے لیے بھی خوشی کا ایک بڑا موقع ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.