ایرانی افواج کے سربراہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ سوچنا محض ایک خواب ہے کہ امریکی فوج اور بحریہ دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل ہوں گی۔ ان کے مطابق امریکی صدر یہ خواب ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔

علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی صورت اور کسی بھی وقت امریکی فوجی جہازوں کو خلیجِ فارس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
وزیرخزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کے خدشے کا اظہار
اس سے ایک روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز سے 600 سے 700 کلومیٹر دور چلی گئی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور جہازوں پر حملوں سے متعلق جعلی خبریں پھیلا کر امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ تیل گزر رہا ہے، اسی لیے ایران تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔



