PM Apna Ghar Program

پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

0

پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 214 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان نے یہ مقابلہ 87 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
آئینی عدالت، اے ٹی سی ججز قبل از مدت ہٹانے کا نوٹیفکیشن
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 57، بین ڈکٹ 45 اور جو روٹ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ہیری بروک 5 رنز بنا سکے۔ سیم کرن 27 اور جورڈن کاکس 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جیمی اوورٹن ایک اور ول جیکس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ عادل رشید اور سونی بیکر کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ گس ایٹکنسن 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.