کوئٹہ: بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگا اشٹمی کی پُروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ملک بھر سے ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔

تقریبات میں سیکڑوں پیدل یاتریوں سمیت ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بلوچستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا، جنہیں انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
خیبرپختونخوا میں امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ سکواڈز تشکیل
حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے ہنگلاج ماتا استھان آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔
ہندو رہنما اور سینیٹر دنیش کمار نے مذہبی تہوار کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کو سراہا۔
درگا اشٹمی کی تقریبات کا پُرامن انعقاد پاکستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔



