Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ کا حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کے تحفظ کیلئے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

0

برطانوی حکومت نے حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر سعودی عرب کے دفاع میں مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ تعیناتی سعودی عرب کو اضافی دفاعی فوجی تعاون فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری
وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ سعودی شہروں اور اہم قومی بنیادی ڈھانچے کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیاروں کی مدد سے دفاعی کاؤنٹر ایئر مشنز انجام دے گا۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانوی لڑاکا طیارے مکمل طور پر دفاعی کردار ادا کریں گے اور حوثی باغیوں کے خلاف کسی قسم کی جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے علاوہ، برطانیہ سعودی عرب کے اندر دفاعی سازوسامان کی نقل و حرکت میں معاونت کے لیے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی تعینات کرے گا، جبکہ سعودی افسران کی مدد اور رہنمائی کے لیے برطانوی فوجی مشیر بھی بھیجے جائیں گے۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملے انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا ظاہر کرتا ہے کہ حوثی خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے کس حد تک جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.