بالی وڈ کے آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے اپنے والد کی موت پر کیے گئے تبصرے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’شیطان مر گیا۔‘‘
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
اداکارہ کی یہ اسٹوری خبروں اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی، جبکہ نانا پاٹیکر کے مداحوں نے بھی تنوشری دتہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بھی تنوشری دتہ کے اس تبصرے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔
ملہار پاٹیکر نے تنوشری دتہ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جس معاملے کو لوگ بلاوجہ دوبارہ اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے معاملہ واضح کیا جا چکا ہے اور کیس ختم ہو گیا ہے، اس کے باوجود لوگ اس پر بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے لوگوں سے کچھ نہیں کہیں گے، کیونکہ جو سچ ہے وہ سچ ہی رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا ان لوگوں کا بھلا کرے، ان کے پاس کہنے کے لیے بس یہی ہے۔
یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال قبل 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ اداکارہ کا مؤقف تھا کہ فلم کے سیٹ پر نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا تھا۔



