Gas Leakage Web ad 1

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
کے پی میں علیحدہ سکیورٹی پالیسی کی کوئی گنجائش نہیں، وفاق کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے صدر اور لائیو اسٹاک و فشریز کے وزیر محمد علی ملکانی نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ اپنے محکموں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے پیپلز لائر فورم پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پی ایل ایف کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

سندھ اسمبلی کے رکن خرم سومرو اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.