Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آٹو پالیسی میں ای ویز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا مطالبہ

0

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ سندھ نے مرکز کی شوگر پالیسی کو صوبائی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے، جبکہ اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم اور پاور ڈویژن کے مذاکرات بھی جاری ہیں۔
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر ٹرمپ
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ سندھ نے مرکز کی شوگر پالیسی کو صوبائی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا ہے۔ سندھ کے اختلاف کی وجہ سے شوگر پالیسی طے نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کی وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔ آئی ایم ایف نے آٹو پالیسی میں ای ویز کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم آئی ایم ایف صارفین کو وزیراعظم فیول سبسڈی دینے پر راضی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول سبسڈی میں مزید صارفین کو شامل نہ کیا جائے اور فیول سبسڈی کو چھوٹی گاڑیوں تک محدود رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی آج وزارت پیٹرولیم کے حکام کے ساتھ بھی دوبارہ ملاقات ہوگی۔ وزارت پیٹرولیم کے وفد کی سربراہی وزیر پیٹرولیم کریں گے۔ مشن کے ساتھ مذاکرات میں گیس کے ٹیرف اسٹرکچر اور گیس کے شعبے میں گردشی قرضے پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج آئی ایم ایف مشن وزارت نجکاری کے حکام کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا، جس میں ڈسکوز کی نجکاری اور لائن لاسز کے معاملات زیر بحث آئیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.