Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ،انصاف لائرزفورم کا عدالت سے رجوع

0

کراچی(نیوزڈیسک)انصاف لائرز فورم نے بانی چیئرمین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق درخواستگزارعبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں شدید خطرات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے جیل کے اطراف سے ملزمان کو پکڑنے کا دعوی بھی کیا ہے،جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقاتوں پربھی پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملاقاتوں پر پابندی سے متعلق ہی ٹی آئی کو شدید تحفظات لاحق ہیں،بانی پی ٹی آئی کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق بانی چیئرمین سے پی ٹی آئی رہنماں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.