اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی ہے۔
نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر 2026 تک توسیع کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے۔ رینجرز اہلکار چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کی جانب سے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔



