اسلام آباد: وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں اسلام آباد میں سڑکیں بند ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کنٹینرز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے رکھے گئے ہیں۔
روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں: وزیر توانائی
وزارت اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے احتیاطاً کنٹینرز رکھے گئے ہیں، جبکہ حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ جانبدارانہ رپورٹنگ گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے، جبکہ جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتا۔



