امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری نہ دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی اجازت نہیں دیں گے۔
اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟
امریکی صدر نے یہ اعلان جی سیون ممالک کی جانب سے آئندہ چار ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد کیا۔
اس سے قبل ٹرمپ نے یورپی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے اپنے ذخائر سے ڈیزل جاری نہ کیا تو امریکا ان کی ڈیزل سپلائی روک دے گا۔
دوسری جانب برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 پاؤنڈ ہوگئی ہے۔



