Gas Leakage Web ad 1

بھارتی جرائم پیشہ گینگ دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ، ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری

0

ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات سے متعلق جرائم میں مطلوب قرار دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے تعلق کے الزام میں مطلوب قرار دیا گیا ہے۔
لاہور ایئرکوالٹی کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا
ممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں موجود بھارتی شہری ستیندرجیت سنگھ کو انتہائی پرتشدد، مسلح اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

کینیڈین حکومت ستمبر 2025 میں بھارت میں سرگرم بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

امریکا، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی گینگ کے 24 ملزمان کو گرفتار کرچکے ہیں۔ بشنوئی گینگ، جس میں ستیندرجیت سنگھ بھی شامل ہے، کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بشنوئی گینگ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.