Gas Leakage Web ad 1

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ

0

ایران میں امریکا مخالف اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایک مذہبی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای تہران کے شہدا اسکوائر میں منعقد ہونے والی ایسی ہی ریلیوں میں دو راتیں شرکت کرچکے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ریلی کے منتظمین کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک اجتماع میں تقریباً 30 منٹ قیام کیا اور وہاں موجود لوگوں کو دیکھا۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ
واضح رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اب تک مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا اور منتظمین نے بھی کسی ریلی میں ان کی شرکت کے دعوے کے ثبوت میں کوئی تصویر پیش نہیں کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.