Gas Leakage Web ad 1

بابر اور شاہین کی غیر موجودگی کے باوجود ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم جارحانہ ہے: مائیک ہیسن

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی غیر موجودگی کے باوجود ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم متوازن اور جارحانہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کے لیے ایشین گیمز میں قیادت کا تجربہ حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، جبکہ مستقبل کی کپتانی کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی چیئرمین کریں گے۔
ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے موجودہ اسکواڈ کا انتخاب اولمپک قوانین کے تحت 5 ماہ قبل طے کی گئی 30 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہی کیا گیا ہے۔ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی غیر موجودگی کے باوجود یہ ایک متوازن اور جارحانہ ٹیم ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایشین گیمز کا پلیٹ فارم نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کارکردگی دنیا میں تیسری یا چوتھی بہترین رہی ہے، جبکہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 8ویں سے 5ویں نمبر پر آچکی ہے اور پوائنٹس میں 30 درجے بہتری آئی ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جذباتی تجزیوں کے بجائے حقائق کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت بھارت ایک معیار ہے اور پاکستان کا چیلنج اس معیار تک پہنچنا ہے۔ اگر ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوتا ہے تو ٹیم بھارتی ٹیم پر پورا دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو فائنل تک پہنچنے کے لیے پہلے کئی میچز کھیلنے ہیں، اس لیے وقت سے پہلے آگے کی بات نہیں کی جاسکتی۔ گزشتہ ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کے علاوہ تمام میچز جیتے اور فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کل شام ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان کے شہر ناگویا روانہ ہوگی۔ کھلاڑیوں کو مختلف پچز اور کنڈیشنز کے لیے تیار کرنے کے لیے گزشتہ 3 روز کے دوران بھرپور مشقیں بھی کروائی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.