Gas Leakage Web ad 1

خواجہ فرید یونیورسٹی میں لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، واٹس ایپ پیغامات منظرعام پر

0

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی میں لیکچرار کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے واٹس ایپ پیغامات کے اسکرین شاٹس سامنے آگئے، جبکہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ان اسکرین شاٹس نے طالبات کے تحفظ سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

طالبہ نے لیکچرار پر مبینہ ہراساں کرنے اور نامناسب واٹس ایپ پیغامات بھیجنے، ملاقات کے لیے مبینہ دباؤ ڈالنے اور انکار کی صورت میں تعلیمی نقصان کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے واٹس ایپ اسکرین شاٹس میں استاد کی جانب سے طالبہ کو نمبرز اور گریڈز کا لالچ دے کر مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

طالبہ نے دعویٰ کیا کہ لیکچرار کی جانب سے یونیورسٹی، ایس ایم ایس اور فون کالز کے ذریعے اسے پریشان کیا جا رہا ہے۔ طالبہ نے مبینہ رابطوں اور پیغامات کا ریکارڈ موجود ہونے کا بھی دعویٰ کیا جبکہ وائس چانسلر کو ای میل کے ذریعے معاملے سے آگاہ کرنے کا بھی کہا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق باقاعدہ شکایت موصول ہونے پر ضابطے کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.