Gas Leakage Web ad 1

کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق

0

کافی پینا پسند ہو یا نہ ہو، محض اس کی مہک سونگھنے کا فائدہ حیران کن ہوسکتا ہے۔ درحقیقت کافی کی مہک توقعات سے بڑھ کر مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ جرنل نیوٹریشنز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کافی کی مہک تناؤ کو قابو میں رکھنے اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
اس سے قبل کافی پینے کے متعدد فوائد سامنے آچکے ہیں، تاہم اس تحقیق میں مشروب کے بجائے اس کی مہک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں 20 سے 29 سال کی عمر کے 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔

ان افراد کی جسمانی اور دماغی صحت سے متعلق پیمانوں کی جانچ کافی کی مہک سونگھنے سے پہلے اور بعد میں کی گئی۔ کافی ان افراد سے 50 سینٹی میٹر کی دوری پر تیار کی گئی اور ہر فرد کو 5 منٹ تک اس ماحول میں رکھا گیا۔

محققین نے افراد کے مزاج پر مرتب ہونے والے اثرات کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کی رفتار اور دماغی سرگرمی کو ای ای جی کے ذریعے جانچا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی کی مہک سے مزاج خوشگوار ہوا جبکہ تناؤ، بے چینی، الجھن، تھکاوٹ اور ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی آئی۔

محققین کے مطابق تحقیق کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کافی کی مہک براہ راست مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس سے تناؤ اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، تاہم اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.