Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی والے ملک میں انتشار پھیلاکر سڑکیں بند کرنا چاہتے ہیں،عطاتارڑ

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ملک میں جگہ جگہ انتشار پھیلا کر سڑکیں بند کرنا چاہتے ہیں، تاہم پرتشدد جتھوں کو اکٹھا نہیں ہونے دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی کا کوئی بھی احتجاج پرامن نہیں رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال روڈ سائیڈ پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں، ضرورت پڑی تو راستے بند کردیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کو بھی ڈی چوک نہیں آنے دیں گے اور ان میں سے کسی کو بھی اسلام آباد نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان کی گرفتاری فرمائشی ہے، تاہم وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کے احتجاج کے دوران جوانوں کی شہادتیں بھی ہوئیں، جبکہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ حکومت نہیں چاہتی کہ حالات خراب ہوں۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو تباہ کردیا ہے اور ایسے احتجاج سے معیشت کو روزانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کہتی ہیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کے علاج کے دوران الشفا کے ڈاکٹرز موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قیدی ملاقات کو انتشار پھیلانے کے لیے استعمال نہیں کرسکتا، جبکہ ملاقات کے بعد ان کا بیان بھارتی چینلز پر چلتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.