بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشین گیمز کے اسکواڈ سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔