Gas Leakage Web ad 1

ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کیلئے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ

0

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی نے فیصلہ دے دیا ہے، تہذیب جیت گئی ہے اور بدتہذیبی ہار گئی، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ایک اور تاریخ رقم کی ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ آج کراچی نے فیصلہ دے دیا ہے اور ہم نے اپنا کراچی واپس لے لیا ہے۔ یہ قافلہ جب کراچی سے اسلام آباد جائے گا تو پاکستان کا مقدر بن جائے گا۔ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ عوامی اور اشتراکی جمہوریت ہونی چاہیے۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی والوں نے اختیارات کی منتقلی کے لیے ووٹ دے دیا ہے، آج سے شراکت داری کا دور شروع ہوگیا ہے اور 18 سالوں کا صبر آج سڑکوں پر آیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ لوگ اندرون سندھ سے نکلے ہیں، اب موروثی سیاست دانوں سے اپنی جان چھڑاؤ، سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ کا میئر ہمارا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.