پشاور کی کنزیومر کورٹ نے معروف فیشن برانڈ کھاڈی کو اپنے لوگو والے شاپنگ بیگ کے اضافی 30 روپے چارج کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں روپے کی خریداری کے بعد بھی صارفین سے لوگو والے شاپنگ بیگ کے الگ سے 30 روپے وصول کیے جاتے تھے۔ صارف کی جانب سے بیگ کے اضافی چارج کی ادائیگی سے انکار پر اسے کمپنی پالیسی قرار دیا جاتا تھا۔
عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
کنزیومر کورٹ نے کھاڈی کی جانب سے لوگو والے شاپنگ بیگ کے اضافی 30 روپے وصول کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
عدالت کے اس فیصلے کو صارفین کے حقوق کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شاپنگ بیگ کے نام پر اضافی رقم وصول کرنے کے معاملے کو اجاگر کیا گیا ہے۔