Gas Leakage Web ad 1

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

0

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ’اپنی چھت اپنا گھر‘ جیسے کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔
سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصوبہ دنیا کے 5 بڑے منصوبوں میں شامل ہے اور یہ منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بنایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی اور حکومت کو اتنا بڑا ایوارڈ نہیں ملا۔ 5 سال کے دوران 5 لاکھ افراد کو ’اپنی چھت‘ فراہم کرنا مریم نواز کا ہدف ہے۔ ستھرا پنجاب کے بعد ’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصوبہ عالمی سطح پر گڈ گورننس کا اعتراف ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے کامیاب منصوبوں کی وجہ سے پنجاب اور پاکستان کی شان بڑھا رہی ہیں۔ مریم نواز کی 2 سال کی کارکردگی ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.