Gas Leakage Web ad 1

5 سال مسلسل کنٹریکٹ سروس کے بعد ریگولر ملازم پنشن کا حقدار قرار

0

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے مسلسل پانچ سال کنٹریکٹ سروس کے بعد ریگولر ہونے والے ملازم کی دس سالہ مسلسل سروس پنشن کے لیے شمار کرنے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے فوت ہونے والے سرکاری ملازم کی بیوہ کو پنشن اور دیگر مراعات دینے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق خاتون کے شوہر کو محکمہ صحت میں 2005 میں کنٹریکٹ پر نائب قاصد بھرتی کیا گیا، 2010 میں اسے ریگولر کردیا گیا، جبکہ ملازم کا 2016 میں انتقال ہوگیا۔
دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ تحسین، ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارمنس وائرل
پنجاب حکومت کا مؤقف تھا کہ پنشن اور دیگر مراعات کے لیے دس سالہ سروس کا ہونا ضروری ہے اور یہ سروس ریگولر ہونی چاہیے، جبکہ کنٹریکٹ کا عرصہ پنشن کے لیے شمار نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملازم نے مسلسل پانچ سال کنٹریکٹ پر سروس کی اور اس کے بعد اسے ریگولر کیا گیا، اس لیے موجودہ کیس میں کنٹریکٹ سے ریگولر ہونے تک کی مسلسل سروس کو پنشن کے لیے شمار کیا جائے گا۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنٹریکٹ سروس مسلسل نہ ہوتی اور ملازم کو ریگولر کردیا جاتا تو کنٹریکٹ کی سروس شمار نہ کی جاتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ کیس میں بیوہ کا شوہر پنشن اور دیگر مراعات کے لیے اہل ہے۔ عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو بھی قانونی قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.