قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے جواب میں کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جن میں پوچھا گیا ہے کہ انہیں کیوں بلایا گیا تھا؟
دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ تحسین، ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارمنس وائرل
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے استفسار کیا کہ ان کا موبائل فون ابھی تک واپس کیوں نہیں کیا گیا؟
ذرائع کے مطابق رضوان نے خط میں یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ انہوں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے؟
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خط میں سوال کیا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ این سی سی آئی اے انہیں کس وجہ سے بلا رہی ہے؟