چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں جسٹس غلام سرور نہنگ کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
جسٹس غلام سرور نہنگ کل سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ وہ سنگل اور ڈویژن بنچ کی حیثیت سے فوجداری مقدمات سنیں گے۔
جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں تمام فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان بنچ میں فوجداری مقدمات کی بروقت سماعت اور فیصلوں کے عمل میں تیزی آئے گی۔