چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نیاز احمد سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ ورچوئل اثاثوں، بلاک چین اور ٹوکنائزیشن کے شعبوں میں قومی استعداد بڑھانے کے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران معروف جامعات کو نصاب سازی، تحقیق اور ریگولیٹری آگاہی کے عمل میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جبکہ ورچوئل اثاثوں کے شعبے کے لیے انڈسٹری سے منسلک تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
فریقین نے پاکستان کے مستقبل کے مالیاتی انفراسٹرکچر کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔