Gas Leakage Web ad 1

کسٹمز ہاؤس کراچی سے 20 نئے کمپیوٹرز غائب ہونے کا انکشاف

0

کسٹمز ہاؤس کراچی سے 20 نئے کمپیوٹرز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹر کی جانب سے 20 نئے کمپیوٹرز کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کو فراہم کیے گئے تھے۔ 25 اگست کو اسٹور روم چیک کیا گیا تو تمام 20 کمپیوٹرز غائب پائے گئے، جبکہ ان کے خالی کارٹن اور پیکنگ اسٹور روم میں موجود تھی۔
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش
ابتدائی انکوائری کے مطابق 13 اگست کی رات تقریباً 10 بج کر 33 منٹ پر دو افراد موٹر سائیکلوں پر کسٹمز ہاؤس کے مرکزی گیٹ سے باہر جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئے۔

مراسلے کے مطابق کمپیوٹر یونٹس کے ساتھ موٹر سائیکلیں باہر جاتے وقت فشریز میں تعینات کسٹمز اہلکار عارف شاہ مرکزی گیٹ پر موجود تھا، جو بظاہر کمپیوٹر لے جانے والے افراد سے بات چیت کرتا دکھائی دیا۔ عارف شاہ کی موجودگی اور موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ رابطے کا جائزہ لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی رات سپاہی لئیق احمد، عمران اور سپاہی جنید علی شاہ مرکزی گیٹ پر گارڈ ڈیوٹی پر تعینات تھے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں اہلکار اپنی مقررہ پوزیشن کے بجائے گارڈ روم میں بیٹھے نظر آئے۔

فوٹیج کے مطابق اسی دوران کسٹمز ہاؤس کے مرکزی گیٹ کا ایک حصہ کھلا ہوا تھا۔ کمپیوٹرز کے باہر جانے کے وقت گارڈز کا اپنے ڈیوٹی پوائنٹ سے غیرحاضر ہونا سنگین غفلت قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں فشریز میں تعینات کسٹمز اہلکار کے اکثر کسٹمز ہاؤس میں موجود ہونے کو بھی سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.