Gas Leakage Web ad 1

میر رضا قتل کیس: سندھ ہائی کورٹ نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد کردی

0

سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس جعفر رضا نے تحریری فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لاہور: سرکاری محکموں کی دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ
عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر قانون کے مطابق تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا، جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق ضرورت پڑنے پر دیگر تحقیقاتی اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ میر رضا کیس کی تحقیقات غیر جانب دارانہ، منصفانہ اور تیز رفتاری سے مکمل کی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار شفاف اور منصفانہ تحقیقات یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.